پاکستان نے امریکی فوج کو فضائی و زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔۔امریکا کی تصدیق

May 24, 2021 | 18:48:PM

 (24 نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے امریکی فوج کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈو پیسیفک افیئرز کیلئے امریکاکے نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا کہ پاکستان نے امریکہ کو فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
 امریکی نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان میں امریکا کی فوجی موجودگی کیلئے پاکستان کے اوپر فلائٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ پاکستان کا افغانستان کے امن عمل میں اہم کردار ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان کے مستقبل میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگا۔
پاکستانی اخبار روزنامہ ڈان نے واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو فوجی مدد کی فراہمی کیلئے ہمیشہ ہی اپنی فضائی اور زمینی حدود کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف سے ملا قات کی با تیں قیا س آرا ئیاں ہیں ۔۔چودھری نثار پنجا ب اسمبلی کا حلف نہ اٹھا سکے

مزیدخبریں