(24 نیوز)شا ہد آفریدی کے چا ہنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ۔سابق قومی آل راونڈر اور ملتان سلطان کے کھلاڑی شاہد آفریدی انجری کے سبب پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تفصیلات مطابق شاہد آفرید ی کو چند روز قبل کمر میں درد کی شکایت ہوئی تھی اور چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔ اب شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ملتان سلطان نے شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتصدیق کی ہے کہ انجری کے سبب وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا حصہ نہیں ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل۔۔ 10 سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان آمد کی اجازت مل گئی