(24 نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی ، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، ٹیم نے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق انکوائری ٹیم قانونی ، تکنیکی اور معاشی معاملات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حقائق قوم کے سامنے رکھے گی۔
واضح رہے کہ انکوائری رپورٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ میں ہزاروں کنال بے نامی جائیدادوں کی خریدو فروخت کا انکشاف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے امریکی فوج کو فضائی و زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔۔امریکا کی تصدیق