(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی اندرونی اوربیرونی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیرخزانہ، مشیر قومی سلامتی بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کوملک کی اندرونی اوربیرونی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزمیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام اوروزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارپرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورملکی سلامتی سے متعلق امورپربھی تفصیلی غورکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔محکمہ اینٹی کرپشن نے رنگ روڈ سکینڈل انکوائری کا آغاز کردیا