(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں جو کام سونپا تھا وہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق سلب کئے جارہے ہیں، آج فلسطینی اور کشمیری ڈیموگرافک تبدیلیوں سے پریشان ہیں، مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں چنگاری سلگتی رہےگی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک برصغیر میں امن قائم نہیں ہوگا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ جس مقصد کے لئے وزیر اعظم نے مجھے بھیجا اس میں کامیاب ہوا،ہمارا پہلا مقصد فلسطین میں سیزفائر کرانا تھا جو ہوگیا۔ وزیر اعظم مجھے مشن نہ دیتے تو یہ سب ممکن نہ ہوتا، اگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تو پیش رفت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے ذہن میں کشمیر کے حل کا خاکہ ہے جو قیادت کوپیش کروں گا، قیادت نے منظوری دی تو اس پر بھی عمل کرکے دکھاوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ اینٹی کرپشن نے رنگ روڈ سکینڈل انکوائری کا آغاز کردیا