پاکستان کے مختلف حصوں میں تعلیمی سرگرمیاں اور سیاحت بحال

May 24, 2021 | 20:02:PM
پاکستان کے مختلف حصوں میں تعلیمی سرگرمیاں اور سیاحت بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات اور اعلان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی اور سیاحتی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعلانات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے16 ، خیبر پختونخوا کے 21 اور بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی اور سیاحتی سرگرمیاں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کی شرط پر بحال ہوگئی ہیں تاہم اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور سندھ بھر میں بدستور پابندیاں عائد ہیں۔

این سی او سی کے اعلان کے تحت جن اضلاع میں کوویڈ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہوگی وہاں آج سے تعلیمی ادارے مشروط کھول دیے گئے ہیں، آوٹ ڈور ریسٹورنٹس رات 12بجے تک جب کہ کھانا ساتھ لے جانے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی، سیاحت کا شعبہ کووڈ ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب 27 مئی کو جائزہ لینے کے بعد یکم جون سے کھلے مقامات میں شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی تاہم شرکا کی تعداد 150 تک محدود ہوگی، جو تعلیمی ادارے 24 مئی کو نہیں کھلے ہوں وہ بھی 7 جون کو کھلیں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانات 20 جون کے بعد منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔۔عامر لیاقت بھی میدا ن میں آگئے