زویا کو میں نے چھوڑا۔۔ نو مسلم جرمن نے خاموشی توڑ دی

May 24, 2021 | 20:24:PM
زویا کو میں نے چھوڑا۔۔ نو مسلم جرمن نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نو مسلم جرمن وی لاگر اور پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر کے سابقہ منگیتر کرسچین بیٹزمین نے کہا ہے کہ زویا نے نہیں بلکہ انہوں نے خود زویا سے تمام تعلقات ختم کئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس پر ان کی سرحد پار یعنی بھارتی مداح نے کمنٹ کیا۔
بھارتی صارف نے لکھا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ آپ بہت دکھی ہیں کیونکہ آپ کی منگیتر اور آپ کے دوستوں نے آپ کو تنہا چھوڑ دیا ہے جبکہ ہزاروں لوگ آپ پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں۔‘
بھارتی مداح کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے لکھا کہ ’زویا نے مجھے نہیں چھوڑا بلکہ میں نے خود اس سے تمام تعلقات ختم کئے ہیں۔‘
جرمن وی لاگر کرسچین بیٹزمین نے کہا کہ ’زویا کو چھوڑنے کی پیچھے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔‘


یاد رہے کہ حال ہی میں زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔‘زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بے حسی کی وجہ سے لیا۔
زویا کا کہنا تھا کہ مذہب اور برداشت کے مسائل ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنہیں عبور نہیں کیا جاسکتا، اسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
 واضح رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے ان سے منگنی کرلی تھی۔
زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں، تقریباََ 3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لیے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:رنگ روڈ سکینڈل انکوائری کا آغاز