مائرہ کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا

May 24, 2021 | 20:37:PM
مائرہ کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز) لاہور میں 3 مئی کی صبح قتل ہونیوالی مائرہ قتل کیس کی گتھی آخر کار سلجھ گئی، مائرہ کو اس کے دوست ظاہر جدون نے ہی قتل کیا جبکہ مائرہ کیساتھ رہنے والی دوست نے قتل ہوتا آنکھوں سے دیکھا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مائرہ کے دوست اور مقدمہ قتل میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے دوران حراست قتل کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ رواں سال کے شروع سے ہی ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد کوئی رابطہ ہی نہیں تھا،مائرہ کافیملی کےساتھ بھی 2 سال سے رابطہ نہیں تھا، واقعے کے وقت بھی مائرہ نشے کی حالت میں تھی اور جھگڑا کیا جس کے بعد اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
ظاہر جدون نے پولیس کو بتایا کہ مائرہ کو 3 مئی کی صبح ہی قتل کیا تھا ، مائرہ کی دوست اقرا نے سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، پولیس تفتیش کے دوران اقرا نے دو مرتبہ اپنا بیان بدلا۔ پولیس نے بتایا کہ مائرہ کی جانب سے ملزم کوبلیک میل کیاجاتارہا، ظاہرجدون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکرقتل کاپلان بنایا، اب عینی شاہد لڑکی کو بھی بیان کے لئے تفتیش میں شامل کریں گے۔ 
 نجی ٹی وی کے مطابق مائرہ کے والد نے ملزم کے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ، مقتولہ کے والد نے کہا کہ ظاہر جدون جھوٹ بولتا ہے، مائرہ نشے میں نہیں بلکہ روزے سے تھی ، مائرہ کی اپنے والدین سے روز بات ہوتی تھی ، میری بیوی اور مائرہ نے ایک شادی میں اکٹھے شرکت بھی کی ،ملزم کیس الجھانے کیلئے ایسے بیانات دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زویا کو میں نے چھوڑا۔۔ نو مسلم جرمن نے خاموشی توڑ دی