حماس فاتح رہی۔۔اسرائیلی شدت پسند لیڈر لائبرمین کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور شدت پسند لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 11 روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پرکڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں اسرائیل کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس ایک بار پھر اسرائیل کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔اسرائیل بیتنا کے سربراہ اور دائیں بازو کے شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے ایک ٹویٹر اکاﺅنٹ میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ایک بار پھر آزاد چھوڑ دیا گیا۔ جنگ بندی کرکے حماس کو دبارہ جنگ کی تیاری کا موقع دے دیا گیا ہے۔
لائبرمین نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شکست کا اعتراف کرلینا چاہئے کیونکہ حماس نے اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کرکے اسے جنگ بندی پرمجبور کیا ہے۔ لائبرمین نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اسرائیل کی سلامتی ہے۔ اس اس اعتبار سے دیکھا جائے تو اس جنگ میں حماس فاتح رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہ رخ کی بیٹی ’’سہانا خان‘‘ کی 21 ویں سالگرہ پر شنایا کپور نے یادگار ویڈیو شیئر کردی