بورس جانسن کی دوسری شادی۔۔ دعوت نامے ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی دوسری شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 30 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں اور رشتہ داروں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ۔ 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی ہوگی۔
اس سے قبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابق اہلیہ سے 25 سالہ رفاقت ختم کر دی تھی۔ گزشتہ برس اپریل میں بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹے کی پیدائش لندن کے ایک اسپتال میں ہوئی۔وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز نے لندن میں واقع اسپتال میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا۔بچے کی پیدائش سے قبل اس کی والدہ کیری سائمنڈز میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف اداکارائیں جنہوں نے فحش سین فلمبند کروانے سے انکا ر کر کے نئی مثال قائم کردی