(24 نیوز)نوشین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اعتراف کیا کہ والدہ ان پر شادی کرنے کے لیے مسلسل دباﺅ ڈال رہی ہیں۔مگر میں نے نہیں کر نی شادی وا دی۔
تفصیلات کے مطابق نوشین شاہ فیشن شوز میں عروسی لباس کی تشہیری مہم کا حصہ ڈراموں میں دلہن کے کردار بھی کرچکی ہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں فوری طور پر شادی کرنے کے لیے تیار نہیں اور انہوں نے دباﺅڈالے جانے پر اہل خانہ کو صاف جواب دے دیا۔
اداکارہ و ماڈل نے اسٹوری میں لکھا کہ ’پاکستان وہ واحد ملک ہے، جہاں اگر کوئی شادی نہیں کرتا تو والدہ انہیں یاد دلاتی رہتی ہیں کہ انہیں شادی کرنی ہے‘۔نوشین شاہ نے لکھا کہ وہ فوری طور پر شادی کے لیے تیار نہیں، انہیں معاف کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
نوشین شاہ سے قبل بھی متعدد اداکارائیں و ماڈلز یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ ان پر بھی اہل خانہ سمیت متعدد دوستوں کی جانب سے شادی کے لیے دباو ڈالا جاتا ہے اور انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ شادی کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔گلیڈی ایٹرز کا اہم ترین فاسٹ بائولر پی ایس ایل سے باہر