(24 نیوز)قاضی عیسیٰ فائز کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر مملکت عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جناب صدر 19 جون 2020 کو آپکے ریفرنس کو کوڑے دان میں پھینک دیا گیااتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود کسی نے بھی جھوٹ پھیلانے پر معافی نہیں مانگی۔
تفصیلات کے مطابق قاضی عیسیٰ فائز کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے صدر مملکت کے نام ایک اور خط لکھ دیا۔ سرینا عیسیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ صدر صاحب عدالتی فیصلے کے باوجود کچھ لوگوں نے نہ صرف فیصلے کو ماننے سے انکار کیا بلکہ ججز اور ہم پر الزام تراشی کی۔
سرینا عیسیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی خواتین سے ویڈیوز بنوائی گئیں جن کو کبھی کمرہ عدالت نہیں دیکھا۔سوشل میڈیا پر خواتین ججز کو سبق سکھا رہی ہیں۔جناب صدر حال ہی میں آپ نے انٹرویو میں ریفرنس کا دفاع کیا۔کیا آپ کا حلف آپکو اس کی اجازت دیتا ہے۔
قاضی عیسیٰ فائز کی اہلیہ نے مزید لکھا ہے کہ امید ہے آپ برا نہیں منائیں گے کہ میں آپکو یہ محاورہ سناﺅں۔” غلط ثابت ہونے پر بھی جرات دکھاﺅ اور ان سے معافی مانگو جن لوگوں کیساتھ غلط کیا“۔
یہ بھی پڑھیں:مائرہ کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا