شہبازشریف کی اپوزیشن جماعتوں کو ملکر حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، شیری رحمان شریک ہوئیں، ان کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماوں میں امیرحیدر ہوتی، مولانا اسعد محمود، علامہ ساجد میر، محسن داوڑ اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عشائیہ کے موقع پر تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت مخالف تحریک چلانے کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق عشائیے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی غور کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سرینا عیسیٰ نے صدر مملکت کو ایک اور خط بھجوا دیا