(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرنے کیلئےپولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ چکی ہے ،ترجمان حماد اظہر کا کہناتھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے حماد اظہر کے گھر کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاﺅن رہائش گاہ کو گھیرلیا ہے ، ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :غوث بخش مہر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرر کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا