(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں پر کہاہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،رہنماﺅں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن سے ن لیگ کا چہرہ عیاں ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں ہوتی ہے ایسی حرکتیں کرتی رہتی ہے ،ن لیگ کے اقتدار میں فسطائیت کے اقدامات ہمارے لئے نئے نہیں ہیں ،چیئرمین عمران خان نے کہاکہ کریک ڈاﺅن ہینڈلرزسے متعلق بھی سنجیدہ سوالات بھی اٹھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ چکی، حماد اظہر