حکومت کا لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کا پلان فائنل، 22 ہزار اہلکار، 100 قیدی ویگنیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے لارنگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کا پلان تیارکرلیا۔ 22 ہزار اہلکار، 100قیدی ویگنیں اور 15ہزارشیل منگوا لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ریڈزون کو بند جبکہ ڈی چوک سیل کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔ اسلام آبادکےداخلی اور خارجی راستوں پر کیمرےنصب ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں عمران خان کے نئےالیکشن کامطالبہ مسترد کرتے ہوئے آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نواز شریف نے حکومت سے الگ نہ ہونےکےفیصلے کی توثیق کر تے ہوئے لانگ مارچ پر پلان مرتب کر کےاتحادی جماعتوں سےشیئرکرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ کسی غیر آئینی مطالبے کو قبول نہیں کیا جائے گا، محاذ آرائی پرسختی سے نمٹا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینےوالوں کو گرفتارکیا جائےگا۔