پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپہ۔فائرنگ سے اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ماڈل ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران مکان کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
تحریک انصاف کے گھر پر چھاپے کے دوران زخمی اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ چھاپے کے دوران ساجد نا می شخص کے گھر کی چھت سے کسی نے فائر کیا۔ فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کا پلان فائنل، 22 ہزار اہلکار، 100 قیدی ویگنیں تیار
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں پولیس کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی ۔ ایم اے، ایم ایس سی کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان