ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی، انٹر بینک میں 1 روپے 43 پیسے سستا

May 24, 2022 | 11:38:AM

 (24 نیوز) شرح سود میں اضافے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے سستا ہوگیا جس ک بعد  ڈالر 200 روپے 93پیسے سےکم ہوکر199 روپے 50 پیسے کاہوگیا۔

خیال رہے گزشتہ روز سٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا، جس کے بعد بنیادی شرح سود 13 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پر اپریل میں دو سال کی بلند ترین سطح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں