مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانیوالا شخص ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا

May 24, 2022 | 11:44:AM
 مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانیوالا شخص ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا
کیپشن: مولانا فضل الرحمن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مولانا فضل الرحمان کی ویڈیو بنانے والے مسافر کو  ایف آئی اے نےروک دیا گیا۔

 مولانا فضل الرحمان پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے713 سے مدینہ روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر انتظار کر رہےتھے۔اس دوران قطر جانے والے مسافر نےسی آئی پی لاؤنج میں مولانا کی ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مولانا فضل الرحمان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شکایت کر دی۔ایف آئی اے حکام نے موقع پر پہنچ کر ویڈیو بنانے والے مسافر کو روک لیا اور معلومات حاصل کیں۔

مسافر رسول اختر نے ویڈیو بنانے پر مولانافضل الرحمان سے معذرت کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپہ۔فائرنگ سے اہلکار شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کی جانب سے معذرت قبول کرنے پر ایف آئی اے حکام نے مسافر کو سفرکی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کا پلان فائنل، 22 ہزار اہلکار، 100 قیدی ویگنیں تیار