حکومت کا لانگ مارچ کےحوالے سےبڑا فیصلہ

May 24, 2022 | 12:06:PM
 حکومت کا لانگ مارچ کےحوالے سےبڑا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس  میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تحریک انصاف کے لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جب کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

 فیصلے کے مطابق عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپہ۔فائرنگ سے اہلکار شہید

 وزیراعظم  شہبازشریف اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی، انٹر بینک میں 1 روپے 43 پیسے سستا