پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز طلب

May 24, 2022 | 13:37:PM

(24 نیوز) پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کو امن و امان کے قیام کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔ پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ ٹھوکر سے بابو صابو اور موٹروے کا راستہ بند کر دیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ باہر کے شہر جانے والے شہری خوار ہو گئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو جی ٹی روڈ اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں