(24 نیوز) اسلام آباد میں ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا،وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ پر فوج تعینات ہوگی۔ریڈ زون میں قائم تمام حساس سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات ہوگی۔
وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اس کا دائرہ ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، سپریم کورٹ کے علاوہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دفعہ 144نافذ کردی گئی
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر