حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے پر نظر ثانی کا فیصلہ، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی، ترامیمی بل 2022 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی، سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شامل کرنے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہےاس حوالے سے وفاقی حکومت الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔
وفاقی کابینہ کا کہناتھا کہ سابقہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی کی ، الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے سے متعلق رپورٹ پر غور کیا جانا چاہئے ۔
الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق بھی رپورٹ پر غور کرنا چاہئے،اوورسیز پاکستانیز اور ای وی ایم کی ووٹنگ طریقہ کار پر پہلے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئےپائلٹ پروجیکٹ شروع کرے ،پائلٹ پروجیکٹ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم گرما کی چھٹیاں ۔تعلیمی ادارے بند
رپورٹ کی روشنی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئےووٹ کے طریقہ کار کا قبل عمل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کا لانگ مارچ اور فوج بارے بڑا اعلان