عمران خان نےاداروں کے خلاف زہراگلا: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نےاداروں کے خلاف زہراگلا، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے2014 میں رات کی تاریکی میں ریڈزون پرحملہ کیا، ان کو شرم نہیں آتی کہ بہن،بیٹیوں کانام کیسے لینا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں کرنےسےمتعلق فیصلہ مشکل تھا، نیازی ٹولہ سب کوکھلی دھمکیاں دے رہاہے، پاکستان کےدشمنوں نے کل یاسین ملک کوسزاسنانی ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے بھی ان سے اپیل کی کہ لانگ مارچ 26 کوکرلیں،لوگوں کو دھمکیاں دینا کون سی سیاست ہے، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 2ماہ ہوگئے،پتا نہیں گورنر کب آئے گا، کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نیازی ٹولے نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، انہوں نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلادی ہے،ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے، سیاسی آدمی ہوں ،جیلیں کاٹ کر آیا ہوں ،انتقام نہیں لوں گا، عمران خان نے اپنے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا ہے۔