طلبا کیلئے بڑی خبر۔میٹرک کا پیپر منسوخ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور اور راولپنڈی میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک کا کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیا، پرچے کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ کلاس نہم کا امتحان شیڈول کے مطابق مورخہ 26 مئی سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ ۔سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند۔نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی کل ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ ہوگیا ہے۔ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔