ملک داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ شیخ رشید نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تباہ ہو رہا ہے اور خلفشار کا شکار ہے، اخلاقیات کا خاتمہ ہو رہا ہے،موجودہ حالات میں ملک کو بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اورعدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر دو تین مرتبہ حملے کئے گئے ، ہمارے پانچ چھ آدمی پکڑے گئے ہیں لیکن کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتہ داروں کے گھروں میں جہاں خواتین ہیں وہاں مردانہ پولیس سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر فیصلہ صادر ہونا ضروری ہے، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انہیں ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں ان کی ایک ووٹ کی اکثریت ہے، ایسے لوگوں کی خاطر ملک کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا ہے،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب برطرفی کا معاملہ۔ عدالت سے بڑی خبر آ گئی