سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز واپسی کی مہلت بڑھانے کا عندیہ

May 24, 2022 | 22:29:PM

(24نیوز) سعودی وزیرخزانہ محمد الجدان نے کہا کہ پاکستان کو دیئے جانے والے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں توسیع کر رہے ہیں، پاکستان مملکت کا اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سائیڈ لائن پر سعودی وزیرخزانہ نے برطانوی خبر رساں ادارےلو بتایا  کہ اس وقت تین بلین ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔‘رائٹرز کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں تین ارب ڈالرز پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سپورٹ کرنے کے لیے جمع کرایا تھا۔

محمد الجدان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یکم مئی کو دونوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مد میں سپورٹ کے لیے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع سمیت دوسرے آپشن پر غور کریں گے،پاکستان کو اس وقت افراط زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے سبب زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں