" یوم تکریمِ شہداءِ "کے موقع پر شہداء کے لواحقین کا قوم کے نام اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت نے 25 مئی کو "یوم تکریم شہداء پاکستان " منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے شہداۓ پاکستان کے لواحقین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
فلائٹ لیفٹیننٹ سیف اللہ لودھی کے بھتیجے نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ"ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کا واحد ذریعہ ہیں".
سکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی شہید کی اہلیہ نے اظہار خیال کیا کہ "پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہونا چاہیے خواہ وہ غازی ہے یا شہید اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہ جائے".
بھائی فلائٹ لیفٹیننٹ شاہد محمود شہید نے یوم تکریمِ شہداءِ پاکستان کے موقع پر اظہارِ خیال کیا کہ"ہم آزادی کی نعمت سے مالامال ہیں یہ سب ہمارے جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے."
اہلیہ فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید نے اظہار خیال کیا کہ"ایک قوم ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ملک کے لیے جتنا کر سکتے ہیں ضرور کریں."
سکوارڈن لیڈر منیر الدین احمد شہید کی بیٹی نے کہا کہ"ہماری پاکستانی قوم اس بات پر متفق ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانیوں سے یہ ملک معرض وجود میں آیا اور سلامت ہے."
اہلیہ ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید کہتی ہیں کہ" ہمیں متحد رہنا چاہیے اور شہداء کی عزت کرنی چاہیے اور ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے."
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے بھائی کہتے ہیں کہ"شہید کبھی مرتا نہیں اور ہمارا مذہب شہیدوں کا احترام کرنا سکھاتا ہے ، ہماری قوم ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہے."