(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے جان لیوا بیماری کینسر کا شکار مداح کی آخری خواہش پوری کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان کی 60 سالہ مداح شیوانی نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں مرنے سے پہلے شاہ رخ خان سے ملنا چاہتی ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ شاہ رخ خان کیلئے بنگالی کھانا بھی پکانا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اداکار میری بیٹی کو دعا دیں۔
اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنی اس مداح سے ویڈیو کال پر تقریباً 40 منٹ تک بات کی۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے شیوانی کی مالی مدد اور ان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس بات کا بھی یقین دلایا ہے کہ وہ اس سے ملنے کولکتہ میں ان کے گھر آئیں گے اور وہاں پر مچھلی بھی کھائیں گے۔
مزید پڑھیں: حلیمہ سلطان کو "کنیز فلم فیسٹول "میں بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا
جیسے ہی شاہ رخ خان کے بارے میں یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مداحوں نے اُنہیں اب تک کا سب سے بڑا اور مزاج میں سب سے زیادہ شائستگی رکھنے والا اداکار قرار دے دیا ہے۔