(24نیوز) تعلیمی بورڈ نقل مافیا کے سامنے بے بس ہو گیا،نواب شاہ میں تعلیمی بورڈ کی جانب سے دوران امتحانات نقل کی روک تھام کے بہترین انتظامات کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
گیارہویں جماعت کا کیمسٹری پرچہ بھی قبل از وقت آؤٹ ہو گیا، کیمسٹری وقت سے پہلے ہی مختلف واٹس ایپ گروپس کی زینت بن گئے، امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی کے باوجود طلبا موبائل فون کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف رہے۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ میں بھی گیارہویں جماعت کے فزکس کا پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا،نقل مافیا واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرانے لگے،لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام آج گیارہویں جماعت کے فزکس کا پرچہ نقل مافیا نے صرف دو منٹ میں حل کرادیا،تعلیمی بورڈ نے فزکس کے پرچے کا مقرر ٹائم دو گھنٹے اور 40 منٹ کا رکھا ہے،نقل مافیا نے ایڈوانس میں ہی گیارہویں جماعت کے فزکس کے دو حصوں کا پرچہ آسانی سے صرف دو منٹ میں ہی حل کرادیا۔
دوسری جانب امتحانی مراکز میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ اور ٹھنڈے پانی کی سہولت نہ ہونے پر طلبا بیہوش ہونے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت ایئرپورٹ سے گرفتار