موسم کی تازہ ترین صورتحال

May 24, 2023 | 10:27:AM

(کومل اسلم، رانا زاہد، رابیل اشرف )  لاہور، اسلام آباد میں رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسم خوشگوارتاہم کراچی میں موسم  گرم اور خشک رہے رہنے کا امکان ہے۔

لاہور اور گردونواح میں رات گئے تیز آندھی کے ساتھ بوندا باندی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت میں کمی محسوسس کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات سے مطابق درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چھٹے نمبر پر آگیا۔

اے کیو آئی کی شرح 86ریکارڈ، شاہدرہ 160، فیز 8 ڈی ایچ اے میں 86، اکیو آئی ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 86، جوہر ٹاون میں 82 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

گوجرانوالہ میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔ تیز آندھی کے باعث گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی چلی گئی۔

دووسری جانب شہر قائد میں صبح سویرے بادلوں کے ڈیرے جبکہ دوپہر کے وقت گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں