گجرات: سسرالیوں نے داماد کو کمرے میں بند کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

May 24, 2023 | 10:39:AM
گجرات: سسرالیوں نے داماد کو کمرے میں بند کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات کے تھانہ شاہین کے علاقے محلہ شفیع آباد میں سسرالیوں نے داماد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ تنویر کی بیوی کیساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی اور اسی سلسلے میں بات چیت کیلئے تنویر اپنے سسرال گیا جہاں اسے 8 گھنٹے تک کمرے میں بند کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تنویر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ٹال مٹول کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

متاثرہ نوجوان تنویر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم کا 

نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔