پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی رہائی مل گئی
وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے:جسٹس گل حسن اورنگزیب، پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔بابر اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنمااسد عمرکی جانب سے وکیل بابر اعوان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی ہے، عدالت نے اسد عمر کو پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننےکا بیان حلفی جمع کرانےکا حکم بھی دیا ہے۔
ضرور پڑھیں :شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسدعمر سیاسی کیریئر بھول جائیں۔عدالت نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنےکی ہدایت کی۔جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے 2 ٹوئٹس ہیں وہ فوراً ڈیلیٹ کرائیں۔
وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔
عدالت نے حکم دیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائیں۔