تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی نے راہیں جدا کر لیں

May 24, 2023 | 10:54:AM

(ویب ڈیسک)ایک کے بعد ایک پارٹی چھوڑنے لگا،پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا، سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے )ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی یا سیاست چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں،سوات سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حیدر علی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔
 خیال رہے کہ  گزشتہ روز اوچ شریف سے پی ٹی آئی کے رہنما افتخار گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی تھیں،افتخار گیلانی 5 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت ایئرپورٹ سے گرفتار

مزیدخبریں