ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز ڈیون تھامس میچ فکسنگ کے الزام میں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس کو میچ فکسنگ کے الزام میں عارضی طور پر معطل کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کو اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈیون تھامس کو 2021ء میں لنکا پریمیئر لیگ سمیت دیگر ٹورنامنٹس کے دوران مبینہ طور پر میچ فکسنگ کے الزامات کا سامنا ہے جس کی تحقیقات میں انٹی کرپشن حکام کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔
West Indies' Devon Thomas has been charged for breaching ICC's Anti-Corruption codes.
— ICC (@ICC) May 23, 2023
Details ????https://t.co/KByO3TdRn5
آئی سی سی نے ڈیون تھامس پر سات الزامات لگائے ہیں جن میں یہ الزامات بھی شامل ہیں کہ انہوں نے کھیل کے نتائج میں دھاندلی کی کوشش کی اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا اسے ختم کرکے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی۔
یہ بھی پڑھیے: لنکا پریمیئر لیگ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کا نیلامی سے قبل ہی معاہدہ
آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے 2021ء میں ابوظہبی ٹی 10 اور کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران بھی اُن سے رابطہ کرنے والے بدعنوان عناصر کی اطلاع متعلقہ حکام کو نہیں دی۔
ان سنگین الزامات کا جواب دینے کیلئے ڈیون تھامس کو 14 دن کی مہلت دی گئی ہے، ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آڈر بیٹسمین 21 ون ڈے، 12 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیون تھامس کو دبئی میں 4 جون سے شروع ہونے والی متحدہ عرب امارات کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔