بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے کراچی کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نیپرا نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا،نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دے چکی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت ایئرپورٹ سے گرفتار
دوسری جانب وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مزید مہنگی بجلی برداشت نہیں کر سکتے، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہو رہی ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد مقامی ریفائنریز فراہم کرتی ہیں، ملک میں جدید ترین آئل ریفائنری لگانا چاہتے ہیں، ملک میں تین 4 لاکھ بیرل یومیہ کی ریفائنری لگانا چاہتے ہیں، پاکستان کی پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ ضرورت 20 سے 21 ملین ٹن ہے، 2032 تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ کھپت 33 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔