ڈالر سستا ہو گیا

May 24, 2023 | 12:34:PM

(24نیوز)روپے کی قدر میں بہتری،گزشتہ روز انٹر بینک میں مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج معمولی سستا ہوا ہے۔

 انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 287روپے سے نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 287.15 روپے سے کم ہوکر 286.75 روپے پر آگیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 109 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 209 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

مزیدخبریں