پی ٹی آئی پر پابندی؟ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتادیا

May 24, 2023 | 12:53:PM
پی ٹی آئی پر پابندی؟ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے جارہی ہے؟ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتادیا ۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو قومی وفوجی تنصیبات پرمنظم حملے کئے گئے،تحریک انصاف پرپابندی کافیصلہ نہیں ہوا،غورکیاجارہاہے،کون ساجرم ہے جو9مئی کوسرزردنہیں ہوا،9مئی کوریاستی اساس پرحملہ کیاگیا،عسکری تنصیبات پرحملہ عمران خان کاآخری حربہ تھا۔

ضرور پڑھیں :ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں:عمران خان

عمران خان نے فوج کواپناحریف سمجھ لیا،دہشت گردانہ کارروائیوں کی ایک سال سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی ،عمران خان محسن کش آدمی ہے،عمران خان کے اپنے لوگ تسلیم کررہے ہیں جوکچھ ہوامنصوبہ بندی سے ہوا،تحریک انصاف پرپابندی کیلئے پارلیمنٹ سے رجوع کیاجائے گا،پی ٹی آئی پرپابندی کافیصلہ پی ڈی ایم کامشترکہ فیصلہ ہے۔