تحریک انصاف کو پھر دھچکا،بڑی وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا،ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما ملک قیوم حسام نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی کے سٹی ون سے پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار ملک قیوم حسام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرکے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔
ملک قیوم حسام نے 2013 اور 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں ڈیرہ سٹی کی صوبائی نشست پی کے ون سے قابل لحاظ تعداد میں ووٹ حاصل کئے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور نے اثر و رسوخ استعمال کرکے اس شرط پہ ملک قیوم کو پی ٹی آئی میں شامل کرا لیا تھا کہ2023 کے الیکشن میں پی کے سٹی ون سے انہیں تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے الیکشن سے قبل ہی عمران خان کی متنازعہ سیاست سے تنگ آ کر ملک قیوم حسام کو پی ٹی آئی چھوڑنا پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت ایئرپورٹ سے گرفتار