(24 نیوز)سابق آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ کو 7 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جناح ہاؤس حملہ کیس،خدیجہ شاہ کی جیل پریزن وین میں حالت غیر ہوگئی ۔تھانہ سرور روڑ کے تفتیشی افسر محمد سرور کے نہ پہنچنے کے باعث خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا ،تفتیشی افسر لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث لیٹ ہیں ،گرمی سے خدیجہ شاہ جا برا حال ہو گیا،خدیجہ شاہ نے کہا کہ گاڑی میں گرمی اور گھٹن سے برس حال ہے ،وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ گاڑی بھی کافی دیر سے دھوپ میں کھڑی ہے ،وکلاء کے کہنے پر گاڑی ہو درختوں کے سائے میں کھڑا کر دیا گیا ہے۔
خدیجہ شاہ نے گاڑی سے پولیس اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری طبعیت خراب ہورہی ہے ،شدید گرمی ہے، سانس لینے مین مشکل ہورہی ہے، ساتھی ملزمہ نے بتایا کہ خدیجہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہیں، پولیس حکام نے جواب دیا کہ گاڑی کو چھاؤں میں کر دیتے ہیں، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ آپ کے تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جیسے ہی آئے گے تو کمرہ عدالت پیش کریں گے،خدیجہ نے بتایا کہ مجھے دما کی بیماری ہے۔
تفتیشی افسر کے آنے پر خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ اور ہما سعید کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
سرور روڑ کینٹ کی رہائشی ہماسعید کو بھی خدیجہ شاہ کے ساتھ پیش کیا گیا،دونوں خواتین کو چہرے ڈھانپ پر کرعدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کرانے کی استدعا کی،خدیجہ شاہ اور ہما سعید ہر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،تفتیشی افسر نے دونوں خواتین جو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا کی ہے،عدالت نے دونوں خواتین کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا،خدیجہ شاہ کی کمرہ عدالت میں خاوند سے ملاقات بھی کرائی گئی ۔