لاہور: تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنیوالے مزید 7 شرپسندوں کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی) عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے دوران لاہور کے تھانہ شادمان کو نذرِ آتش کرنیوالے مزید 7 شرپسندوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔
ملزمان میں علی حمزہ، رفیق الدین، فرید خان، ماجد خان، ارباز خان، سلمان اور عبدالستار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی، اس موقع پر انویسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر شوکت نے عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔