(زاہد چوہدری) لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک ایک مریض چلڈرن اور میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں کورونا کے کیسز شامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے 6 مریض مزید رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان، تمباکو نوشی سے ہر سال 3 لاکھ افراد ہلاک
دوسری جانب شہر میں ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں اور 2 نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان دونوں مریضوں کا تعلق شالامار اور نشتر ٹاؤن سے ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کے تمام علاقوں میں ہی ڈینگی لاروا کی موجودگی کی اطلاعات موجود ہیں اور موسمی تبدیلی کے باوجود مچھروں کا زور تھم نہیں سکا۔