(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو عدالت ایک ہی دن میں اسے کالعدم قرار دے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے، اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، سپریم کورٹ اس سے پہلے کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگا سکتے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی پر پابندی؟ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بتادیا
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والی جماعت سے متعلق مختلف قوانین ہیں، اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو امید ہے سپریم کورٹ ایک ہی دن میں کالعدم قرار دے گی، قوانین پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عدالتیں ضمانت دیتی ہیں، جیل سے نکلتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، یہ لاقانونیت ہے، اس پر پٹیشن فائل کر رہےہیں، عدالت ایکشن لے گی۔