دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما کو نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) دنیا کی بلند ترین چوٹی پر ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کو نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو پہنچا دیا گیا ہے۔
دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کے انخلاء سے متعلق سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماء اسد علی کو نیپال کے قصبہ لوکلا سے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچا دیا گیا ہے، اسد علی تاحال کھٹمنڈو کے مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں، اسد علی صحت مند ہیں، کوئی ہنگامی طبی معاملہ درپیش نہیں آیا، پاکستانی سفارتی عملے نے اسد علی میمن کی خیریت دریافت کی ہے اور مسلسل رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈوگول کرنے کے بعد سجدہ ریز ہوگئے، ویڈیو وائرل
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی کوہ پیماء سے متعلق خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن کو بہترین طبی امداد دی گئی، پہلی دستیاب پرواز سے اسد علی کو وطن واپس پہنچایا جائے گا۔