(24نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے تھے،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے دھرنے کی کال کے جواب میں مدرسوں کے باہر احتجاج کاحکم دیا،عمران خان کامدراس پراحتجاج ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا منصوبہ تھا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض چوہان نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو 9مئی کے واقعات پر کوئی افسوس نہیں تھا ، عمران خان 12مئی کو رہائی کے بعد زیادہ جارحانہ موڈ میں تھے عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے تھے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے 12 مئی کو اپنی رہائی کے بعد زوم میٹنگ کی، اس میں موجود ان سمیت تمام رہنماؤں سے کہاکہ9مئی کے واقعات پر دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کرنی اورنہ ہی کوئی مذمت کرے۔فیاض چوہان کاکہناتھا کہ عمران خان نے اس پر بس نہیں کی بلکہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے دھرنے کی کال کے جواب میں مدرسوں کے باہر احتجاج کاحکم دیا،عمران خان کامدراس پراحتجاج ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا منصوبہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نادیہ شیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان