آئی ایم ایف معاہدے کیلئے تمام کام مکمل، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے تمام کام مکمل کرلیا، بدقسمتی سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر میں بجٹ تجاویز کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامناہے،بجٹ کے حوالے سے تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے،ہم سب نے ملکر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، پاکستان چیلنجز سے گزر رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی،2017میں پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کیلئے ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے تمام کام مکمل کرلیا،بدقسمتی سے معاہدے میں تاخیر ہوئی، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، ہماری ٹیم معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے، تمام اداروں کا ملک کی معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے نادیہ شیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان