فواد چودھری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے بھی عمران خان سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقع کی مذمت کرتا ہوں، میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم میں اپنی پارٹی پوزیشن سے مستعفی ہوتا ہوں اور عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں۔