جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن ،6دہشت گردمارے گئے

May 24, 2023 | 19:26:PM

(احمد منصور)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں6دہشت گردمارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراور گولہ بارود برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردبھتہ خوری،فورسزاورشہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے دہشت گردی کےخلاف آپریشن کوسراہا ،مقامی لوگو ں نے دہشتگردی کےخلاف تعاون کاعزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ!!!وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم بیان جاری کردیا

مزیدخبریں