(اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کو ممبر ایڈمنسٹریشن پی ٹی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کو ممبر ایڈمنسٹریشن پی ٹی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ میجرجنرل ریٹائرڈحفیظ الرحمن کی بطور ممبر ایڈمنسٹریشن پی ٹی اے تعیناتی پی ٹی اے میں ممبر ایڈمنسٹریشن کی نئی آسامی تخلیق کی گئی ہے۔ پی ٹی اے میں ممبران کی تعداد 3 سے بڑھاکر 4 کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ سے ممبر پی ٹی اے کی آسامی مشتہر کرنے کی منظوری لی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پی ٹی اے ایکٹ اور رولز میں اہم ترامیم کردی ہیں، اب چیئرمین پی ٹی اے کو کاسٹنگ ووٹ کا اختیار ہوگا، ممبر ایڈمنسٹریشن کی آسامی تخلیق کرنے کے باعث ترامیم کا فیصلہ کیا گیا، اتھارٹی ممبران کے ووٹ برابر ہونے پر چیئرمین کو کاسٹنگ ووٹ کی اجازت ہو گی، ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی پر اختیارات سے متعلق بھی ترمیم کی ضرورت تھی، پی ٹی اے اتھارٹی اکثریتی ممبران کے ساتھ فیصلے کرتی ہے۔