پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت خدیجہ شاہ 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جناح ہاﺅس پر جلاؤگھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ ، مریم مزاری سمیت خدیجہ شاہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
جناح ہاؤس لاہور پر حملہ اور جلاؤگھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کی رہنما کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ عدالت نے 94 شر پسندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 مئی تک توسیع کردی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،عدالت میں پولیس نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوانے کی استدعا کیا۔
انسداد دہشت گردی کے ملزمان میں ٹک ٹاکر صنم جاوید اور طیبہ راجہ بھی شامل تھیں۔
عسکری ٹاور حملہ کیس کے 15 ملزم 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے جبکہ تھانہ شادمان پر حملہ کرنےوالے7 ملزمان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کردی گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو سابق مشیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔